لکھنؤ،10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی میں سیاست ہر پل کروٹ بدل رہی ہے۔اتر پردیش میں سب سے پہلے 11فروری کو مغربی یوپی میں ووٹ ڈالے جانے ہیں۔مغربی یوپی میں تقریباََ 50ایسی اسمبلی سیٹیں ہیں جہاں جاٹ جیت اور ہار کے لحاظ سے بے حد معنیٰ رکھتے ہیں۔لیکن مغربی یوپی کے جاٹوں نے بغاوتی رخ اختیار کر لیاہے۔سب کے بعد کس کے خلاف ہے یہ بغاوت اور کیا ہے اس بغاوت کی وجہ سے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔مظفرنگر کے کھرڑ گاؤں میں سنکلپ ریلی کرکے جاٹ برادری کے لوگوں نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی جے پی کی مخالفت کا براہ راست کنکشن گزشتہ سال کے ہریانہ سانحہ سے ہے۔تب جاٹ برادری کے لوگ ریزرویشن کی مانگ کو لے کر تحریک چلا رہے تھے۔جوبعدمیں پرتشددہوگیاتھا۔اس معاملے میں پولیس نے کمیونٹی کے لوگوں کے خلاف کیس درج کیا تھا جو یوپی میں احتجاج کی بڑی وجہ ہے۔اعداد و شمار گواہ ہیں کہ یوپی کے اسمبلی انتخابات میں جاٹ ووٹ کتنا معنی رکھتا ہے۔یوپی میں تقریباََ 125نشستیں ایسی ہیں جہاں جاٹ ووٹرزموجودہیں۔اس کے علاوہ تقریباََ 50اسمبلی نشستیں ایسی ہیں جہاں پر جاٹ ووٹ 20فیصد یا اس سے زیادہ ہیں۔فی الحال جاٹ برادری کی یہ مخالفت کتنا اثردکھاتی ہے دیکھنے والی بات ہوگی۔